31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

آئین و قانون کی بالادستی کیلئے پارلیمنٹ، عدلیہ اور انتظامیہ اپنے دائرہ کار میں رہیں: عمر حیات بھٹی

Must read

 شیخوپورہ سے نو منتخب رکن پنجاب بار کونسل عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ ملک میں آئین و قانون کے بالادستی قائم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ پارلیمنٹ عدلیہ اور انتظامیہ اپنے اپنے دائرہ کار میں رہ کر کام کریں ان تینوں ستونوں کو ایک دوسرے کے دائرہ کار میں مداخلت نہیں کرنی چاہیے ملک کو مزید تباہی سے بچانے کی خاطر آزاد عدلیہ انتہائی ضروری ہے اگر ہم نے عدلیہ کی بالادستی کی خاطر اپنا کردار ادا نہ کیا تو آنے والی نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی ان خیالات کا اظہار عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے رکن پنجاب بار کونسل رانا سیف اللہ خان ایڈووکیٹ کے ہمراہ میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر رانا ثاقب منج ایڈووکیٹ، چوہدری اسرار احمد خاں، رانا محمد اکرم، رانا محمد الیاس و دیگر موجود تھے، عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ معاشرے کی بدلتی ہوئی ضروریات کے مطابق آئین و قانون کو بالادستی قائم کرنے اور غریبوں کو انصاف دلانے کی خاطر موجودہ نظام عدل میں ریفارمز کرنے کی سخت ضرورت ہے ہمیں یہ بات تسلیم کر لینی چاہیے کہ قانون کی بالادستی کے بغیر ہم تیزی سے تباہی کی طرف جا رہے ہیں عمر حیات بھٹی ایڈووکیٹ نے کہا کہ میری کامیابی میں انڈیپینڈنٹ گروپ کیساتھ ساتھ مقامی سطح پر سینئر وکلاء سید جاوید رضوی لالہ سعید اقبال سلیمی افتخار کسانہ نواز ہاشمی چوہدری ریاض احمد اور پروفیشنلز گروپ کے رہنماؤں اور سابق جسٹس مظہر اقبال سدھو کی کوششیں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article