شیخوپورہ درینہ رنجش پر بگڑے چوہدریوں نے مسلح افراد کے ہمراہ موٹر سائیکل سواروں پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں دو نوجوان حمزہ اور جہانزیب شدید زخمی ہو گئے واقعہ سرحدی گاؤں امین شاہ دھگانہ میں پیش آیاریسکیو ٹیم نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی اور تشویشناک حالت کے باعث THQ مریدکے سے لاہور منتقل کر دیااطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور واقعہ کا مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ذرائع کے مطابق جھگڑا پرانی دشمنی کا شاخسانہ بتایا جا رہا ہے دوسری جانب زخمی نوجوانوں کے اہلِ خانہ نے پولیس کے مبینہ جانبدارانہ رویہ اور ملزمان سے سازباز کے خلاف شدید احتجاج کیا اور مریدکے نارووال روڈ کو دو گھنٹے کے لیے بند کر دیاجس سے ٹریفک کی طویل قطاریں لگ گئیں عینی شاہدین کے مطابق فائرنگ کے دوران ملزمان نے گھر میں موجود خواتین کو ہراساں کرنے کی کوشش بھی کی جس کا مقدمہ شاہدہ بی بی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
امین شاہ دھگانہ میں مسلح افراد کی اندھا دھند فائرنگ، دو زخمی

