شیخوپورہ سکھ مذہب کے روحانی پیشوا بابا گورونانک دیو جی کے 556 ویں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کیلئے بھارتی سکھ یاتری گوردوارہ سچا سودا فاروق آباد پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او بلال ظفر شیخ نے پھولوں کے ہار پہنا کر یاتریوں کا استقبال کیا ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 سمیت دیگر متعلقہ افسران بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر بھارتی سکھ یاتریوں کو پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے اور ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر میڈیا نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے یاتریوں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر سکھ یاتریوں کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے مثالی انتظامات کو یقینی بنایا گیا ہے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ سکھ یاتریوں کو قیام و طعام، ٹرانسپورٹ، میڈیکل سمیت دیگر بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں بھارت سے آئے سکھ یاتریوں نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بابا جی کے جنم دیہاڑ پر بہترین انتظامات کرنے پر وزیر اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے بے حد شکر گزار ہیں، پاکستان پر امن ملک ہے، پاکستانی سکھ قوم سے دلی محبت کرتے ہیں سکھ یاتریوں نے کہا کہ پاکستان ہمارا دوسرا گھر ہے، بہترین انتظامات پر حکومت کے مشکور ہیں، پاکستانی قوم کی محبت دیکھ کر دل خوش ہو گیا۔

