30.3 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ: ایکسائز اور پولیس کا ایکشن، بھاری مقدار میں دیسی شراب برآمد

Must read

شیخوپورہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر شیخوپورہ کی خصوصی ہدایت پر انسپکٹر ایکسائز سیدنعیم حسین شاہ نے تھانہ صدر مریدکے پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے مبارک پورہ سٹاپ پر ملزم سے 50لیٹر دیسی شراب برآمد کرکے گرفتار کرلیا بتایا گیا ہے کہ مبارک پورہ کا رہائشی ملزم شاہزیب سٹاپ پر دو پلاسٹک گیلنوں میں دیسی شراب لئے گاڑی کے انتظار میں کھڑا تھا جو اس نے منتقل کرنا تھی ایکسائز انسپکٹر سید نعیم حسین شاہ اور تھانہ صدر مریدکے پولیس نے مخبر کی اطلاع پر فوری کاروائی کرتے ہوئے ملزم شاہزیب کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا اور اس سے برآمد ہونے والی پچاس لیٹر دیسی شراب کے نمونے تجزیہ کیلئے لیبارٹری بھجوا دیئے ہیں جبکہ پولیس نے مقدمہ بھی درج کرلیا ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article