31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ: بیت المال کے تحت بیواؤں اور ناداروں کی دادرسی

Must read

شیخوپورہ پاکستا ن مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و سابق ممبر ضلع کونسل حاجی طارق محمود ڈوگر نے روشن کنال ٹاؤن میں پاکستان بیت المال شیخوپورہ کی طرف سے کھجوریں نقد رقم و دیگر تحائف نادار و بیوا خواتین میں تقسیم کئے جس پر خواتین نے انہیں ڈھیروں دعائیں دیں اس موقع پرسیاسی سماجی رہنما و پاکستان بیت المال کے افسران بھی موجود تھے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا کہ نادار و مستحق افراد کی اعانت و امداد اولین ترجیح ہے جس کیلئے ہمیشہ بھرپور کردار ادا کیا اور آئندہ بھی یہ سلسلہ ان شا ء اللہ جاری رکھا جائے گا موجودہ حالات میں غریب گھرانوں کی امداد حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات کی بھی ذمہ داری ہے جبکہ پاکستان بیت المال اس حوالے سے کلیدی کردار ادا کررہا ہے اور حکومت کے فلاحی اقدامات کو عملی جامہ پہنا کر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوا زشریف کے ویژن کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے جو یقینا سراہے جانے لائق ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article