30.3 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ: سیوریج کے عذاب سے تنگ شہری نقل مکانی پر مجبور، تعلیمی ادارے بھی منتقل ہونے لگے

Must read

شیخوپورہ جوئیانوالہ موڑ کی آبادی بھٹی ڈھلواں میں ڈاکٹر عارف والا بازارکے تاجر و رہائشی عرصہ دراز سے نکاسی آب کے نظام کی بدحالی کے باعث شدید دشواریوں کا شکار ہیں مقامی رہائشی صداقت حسین، محمد سجاد، محمد شبیر، ڈاکٹر اعجاز احمد، محمد عباس، عمران، یاسر، غلام عباس، ثقلین، محمد طارق، جلیل خان، ندیم اشرف، محمد عمیر، محمد رفیق، محمد زبیر و دیگر کے مطابق سیوریج سسٹم عرصہ دراز سے تباہ حال ہے گندہ پانی بازار میں کھڑا ہے جس سے رہائشیوں کی زندگیاں اجیرن ہوچکی ہیں گھروں میں آنا جان محال ہے اور کھڑے گندے پانی سے اٹھنے والا تعفن اور بدبو سے سانس لینا تک دشوار ہوچکا ہے جبکہ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کو دی گئی درخواست کے باوجود اصلاح و احوال ممکن نہیں ہوا جس کا نتیجہ ہے کہ شہری نقل مکانی پر مجبور ہیں حتیٰ کہ مقامی تعلیمی ادارے بھی منتقل ہورہے ہیں، متاثرہ رہائشیوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے فوری نوٹس لینے اور داد رسی کی اپیل کی ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article