شیخوپورہ محمد جاوید چوہان نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی شیخوپورہ کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ میونسپل کمیٹی ضلع شیخوپورہ کے ہیڈ کوارٹر میں موجود ہیں یہاں پر جتنے بھی مسائل ہیں ان کو ایک ہفتے کے اندر اندر ختم کر دیا جائے گا یہ ادارہ ڈائریکٹ عوامی ادارہ ہے یہاں پر شہر کے متعلقہ ہمارے ذمے جو بھی مسائل ہوں گے ہم اس کو ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ۔ اور ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی سردار نعمان ڈوگر کے حکم اور مشاورت سے حل کر لیں گے انہوں نے کہا میونسپل کمیٹی کی نقشہ برانچ اور انفورسمنٹ برانچ روزانہ کی بنیاد پر میونسپل کمیٹی کی حدود کو چیک کریں جہاں پر بھی بغیر نقشہ کمرشل اور گھریلو تعمیرات ہو رہی ہیں ان مالکان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے ان کو اپنی اپنی بلڈنگ کے نقشہ جات جمع کروانے کی تلقین کریں جو بلڈنگ مالکان اپنی بلڈنگ کے نقشہ جات چاہے وہ فیکٹری ہو کارخانہ ہو کمرشل دکان ہو پلازہ ہو گھر ہو جمع نہیں کرواتے ان کے خلاف مجھے رپورٹ کریں میں خود ان کے خلاف قانونی کاروائی کروں گا انہوں نے کہا تمام افسران اور چھوٹے ملازمین سرکاری وقت کے مطابق روزانہ کی بنیاد پر آفس آئیں گے اور اپنی حاضری لگانے کے بعد فیلڈ ورکر اپنی اپنی فیلڈ میں جائیں گے جو ملازمین سرکاری وقت کے مطابق آفس میں نہیں آئے گا اس کے خلاف میں ایڈمنسٹریٹر ۔اور ڈپٹی کمشنر کو رپورٹ کروں گا
شیخوپورہ: شہر کے مسائل ایک ہفتے میں حل، عملے کی حاضری پر سمجھوتہ نہیں

