شیخوپورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ شیخوپورہ کی ناجائز قابضین کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل کی سربراہی میں زرعی زمین پر ناجائز قابضین کے خلاف آپریشن کیا گیا دوران آپریشن فاروق آباد کے نواحی موضع میں 15 کنال 7 مرلہ، موضع کالو کے میں 5 کنال 13 مرلے جبکہ موضع ساھوکی ملیاں میں 8 کنال اراضی کو واگزار کروایا گیا۔ آپریشن میں ریونیو، پیرا فورس، پولیس سمیت دیگر اداروں نے حصہ لیا وزیر اعلیٰ پنجاب پروٹیکشن آف اونر شپ آف اممو ایبل پراپرٹی آرڈیننس پر عملدرآمد کو عوام نے خوش آئند قرار دیا اور ڈپٹی کمشنر کی کاوشوں کو سراہا ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ نے ناجائز قابضین کے خلاف ضلع بھر میں جاری کریک ڈاؤن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف زمین کے تنازعات کے حل پر خصوصی توجہ دے رہی ہیں، افسران و ملازمین ہمہ وقت کوشاں رہیں اور زمینوں کے تنازعات کے حل کیلئے مستند ریکارڈ پیش کریں، متعلقہ افسران قبضہ مافیا کے خلاف کاروائی کرکے حقداران کو ان کا حق دلائیں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ اسٹیٹ لینڈ پر ناجائز قابضین کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔
شیخوپورہ: قبضہ مافیا کے گرد گھیرا تنگ، سرکاری اراضی پر بڑی کارروائی

