شیخوپورہ پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیرانتظام چلنے والی ماڈل کیٹل منڈی شیخوپورہ میں بیوپاریوں سے اوورچارجنگ کئے جانے پر بیوپاریوں نے شدید رد عمل کا اظہار کیا ہے متاثرہ بیوپاریوں کے مطابق ٹھیکیدار فی جانور 5000 روپے جگا ٹیکس وصول کررہا ہے جس کے کارندے یہ ذمہ داری انجام دے رہے ہیں فی بھینس 2500 روپے وصول کرنا بھی زیادتی ہے مگر ٹھیکیدار اور اس کے کارندے ایک دن کے بچے کے بھی 2500 روپے وصول کر رہے ہیں اس کے علاوہ پرالی کی مد میں 10 ہزار روپے فی گاڑی وصول کی جا رہی ہے جبکہ شیڈول کے مطابق فیس وصول کرنے کا کہنے والے بیوپاریوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے سکیورٹی پر موجود پولیس بھی ٹھیکیدار سے ساز باز ہو چکی ہے تھانہ صدر شیخوپورہ میں متعدد بیوپاریوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج ہیں بیوپاریوں ندیم ڈوگر، افضل گجر،علی رضا چوہدری، امجد جٹ،و دیگر نے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز اور پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے مینجر سے ٹھیکیدار کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شیخوپورہ مویشی منڈی میں ٹھیکیدار راج، بیوپاری سراپا احتجاج

