





شیخوپورہ. وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ہیلتھ ڈینگی مچھر اور لاروا کی افزائش گاہوں کی روک تھام کیلئے فیلڈ میں مکمل متحرک ۔ ضلعی افسران اور محکمہ ہیلتھ سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران و عملہ انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے ان ڈور اؤٹ ڈور سرویلینس پانی کے جوہر قبرستانوں اور تالابوں پر لاروا سٹینڈنگ کا عمل باقاعدگی سے چیک کر رہا ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے انسداد ڈینگی مہم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب ڈینگی کی روک تھام کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے ضلع انتظامیہ انسداد ڈینگی مہم کو ضلع بھر میں بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں ماحول کو صاف ستھرا اور خشک رکھ کر ہی ڈینگی مچھر کی افزائش کا تدراک ممکن ہے۔ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس حوالے سے مزید گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ تمام سرکاری و نجی عمارتوں سمیت پارکوں ، ٹائر شاپس ، سروس اسٹیشن ، گھروں میں موجود گملوں ، پانی کی ٹینکیوں میں پانی زیادہ دیر تک کھڑا نہ رہنے دیں ان کو صاف ستھرا اور خشک رکھیں پانی جمع نہ ہونے دیں مچھر مار سپرے استعمال کریں حکومتی اقدامات کے ساتھ ساتھ عوامی تعاون بھی ناگزیر ہے ۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے افسران و عملہ کو موجودہ سیزن میں بھی ڈینگی کے خلاف کاروائیوں کو مزید تیز کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر چیک کرنے کے ساتھ موثر اقدامات کرنے کی ہدایت کی۔تاکہ اس ملحق بیماری پر قابو پایا جا سکے۔

