31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ میں قبضہ مافیا کی سرگرمیاں تشویشناک حد تک بڑھ گئیں

Must read

شیخوپورہ ضلع میں گزشتہ چند سالوں کے دوران قبضہ مافیا کی سرگرمیاں تشویشناک حد تک بڑھ جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف با اثر شخصیات کی پشت پناہی کے حامل اسلحہ بردار قبضہ گروپس زرعی و کمرشل اور رہائشی زمینوں پرطاقت کے بلبوتے قابض ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن کا شکار بننے والے اکثریتی افراد درمیانے درجے کے کاشتکار ہیں جن کی اراضی پر قبضہ کرکے مختلف قانونی حربوں کے ذریعے اس قدر خوار کیا جاتا ہے کہ وہ اراضی کے واگزار ہونے کی امید ہی چھوڑ دیتے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں ایسے غریب شہری بھی شامل ہیں جو رہائشی مکان کی تعمیر کا خواب پورا کرنے کی خاطر اپنی جمع پونجی پلاٹ کی خرید پر صرف کرتے ہیں مگر رقم ادائیگی کے بعد قبضہ لینے کے وقت انہیں علم ہوتا ہے کہ متعلقہ پلاٹ قبضہ مافیا کے زیر تسلط ہے جبکہ قبضہ مافیا کی منفی سرگرمیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ملکیتی اراضی بھی محفوظ نہیں رہی 41سال قبل کشمیری مہاجرین کی آباد کاری کی خاطر حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے لاہور تا گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پرتحصیل مریدکے کے گاؤں پورب کے نزدیک 353 ایکڑ 9مرلے اراضی خریدی گئی تھی

شیخوپورہ(مارا نمائندہ محمد عون طارق) ضلع میں گزشتہ چند سالوں کے دوران قبضہ مافیا کی سرگرمیاں تشویشناک حد تک بڑھ جانے کا انکشاف ہوا ہے، ذرائع کے مطابق مختلف با اثر شخصیات کی پشت پناہی کے حامل اسلحہ بردار قبضہ گروپس زرعی و کمرشل اور رہائشی زمینوں پرطاقت کے بلبوتے قابض ہونے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں جن کا شکار بننے والے اکثریتی افراد درمیانے درجے کے کاشتکار ہیں جن کی اراضی پر قبضہ کرکے مختلف قانونی حربوں کے ذریعے اس قدر خوار کیا جاتا ہے کہ وہ اراضی کے واگزار ہونے کی امید ہی چھوڑ دیتے ہیں جبکہ متاثرہ افراد میں ایسے غریب شہری بھی شامل ہیں جو رہائشی مکان کی تعمیر کا خواب پورا کرنے کی خاطر اپنی جمع پونجی پلاٹ کی خرید پر صرف کرتے ہیں مگر رقم ادائیگی کے بعد قبضہ لینے کے وقت انہیں علم ہوتا ہے کہ متعلقہ پلاٹ قبضہ مافیا کے زیر تسلط ہے جبکہ قبضہ مافیا کی منفی سرگرمیاں اس حد تک بڑھ چکی ہیں کہ حکومت آزاد جموں و کشمیر کی ملکیتی اراضی بھی محفوظ نہیں رہی 41سال قبل کشمیری مہاجرین کی آباد کاری کی خاطر حکومت جموں و کشمیر کی طرف سے لاہور تا گوجرانوالہ جی ٹی روڈ پرتحصیل مریدکے کے گاؤں پورب کے نزدیک 353 ایکڑ 9مرلے اراضی خریدی گئی تھی

اور اس میں 98ایکڑاراضی پر بنیادی ترقیاتی کام بھی مکمل کروایاگیا تھا کشمیری لیڈر چوہدری غلام حسین کے نام پر قائم کی گئی اس ہاؤسنگ کالونی کو حکومت آزاد جموں و کشمیر نے جدید سہولتوں سے کرنے کا ارادہ کیا تھا مگر بجلی و گیس کی عدم فراہمی کے باعث یہ منصوبہ فوری فعال نہ ہوسکا اور اب اس اراضی کی مالیت اربوں روپے تک پہنچ جانے کے باعث حکومت آزاد جموں و کشمیر نے اس کی نشاندہی کی کوششیں شروع کردی ہیں اور محکمہ مال سے ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے مگر خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ اس اراضی پر بعض با اثر افراد قابض ہوچکے ہیں جن کے متعلقہ افسران سے ساز باز ہونے کے باعث آزاد جموں و کشمیر کی ملکیتی اس اراضی کی نشاندہی ممکن نہیں بنائی جارہی اور ریکارڈ کی فراہمی میں مسلسل لیت ولعل سے کام لیا جارہا ہے اسی طرح پنجاب حکومت کے مختلف محکموں کی اراضی پر بھی ناجائز قابضین مسلط ہیں جنہوں نے ان پر ڈیرہ جات اور وسیع و عریض رہائشگاہیں تعمیر کررکھی ہیں، ذرائع کے مطابق ضلع بھر میں بعض ایسے قبضہ گروپ موجود ہیں جو مختلف بااثر افراد کی سرپرستی میں سرکاری و غیر سرکاری زمینوں پر قابض ہیں اور اب تک ہزاروں ایکڑ اراضی ان کے زیر تسلط ہے جسے واگزار کروانے کی خاطر اب تک کوئی موثر لائحہ عمل اپنایا نہیں جاسکتامتاثرہ افراد کی طرف سے عدالتوں میں کیسز دائر کئے گئے ہیں مگر قبضہ مافیا انہیں مسلسل طوالت کا شکار کرکے نہ صرف اراضی اپنے زیراستعمال رکھتا ہے بلکہ اصل مالکان کو اونے پونے دام وصول کرکے کیسز سے دستبردار ہونے پر بھی مجبور کرتا ہے جبکہ اراضی کی واگزاری کے کیسز میں مسلسل التواء سے مایوس شہری قبضہ مافیا کے ہاتھوں بلیک میل ہو کر انہیں اراضی سستے داموں منتقل کرنے کو ہی عافیت جانتے ہیں تاہم بعض افراد قبضہ مافیا کے تسلط کو طاقت کے سہارے ختم کرنے کی راہ اپناکر دیرینہ دشمنیوں کا شکار بن جاتے ہیں اور اس بنا ء پر ہونے والے جھگڑوں میں متعدد افراد مارے جاچکے ہیں، شہریوں کے مطابق اگر مقامی عدالتیں اراضی تنازعات کے کیسز کو جلد میرٹ پر نمٹانے کو ترجیح دیں تو قبضہ مافیا کی حوصلہ شکنی ممکن ہونے سمیت انسانی جانوں کا ضیاع روکا جاسکتا ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article