صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمی زاہد بخاری کے چچا جسٹس ریٹائرڈ سید زاہد حسین بخاری مرحوم کے بھائی سید مجاہد حسین بخاری جوکہ قضاے الہی سے وفات پا گئے تھے ان کی نماز جنازہ شیخوپورہ میں مسجد علی میں ادا کرنے کے بعد آبائی قبرستان میں سپردِ خاک کردیا گیا نماز جنازہ میں رکن پنجاب سمیع اللہ خان ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ اسسٹنٹ کمشنر عمران علی ہرل رہنما مسلم لیگ ن سید سجاد حسین شاہ وکلاء صحافیوں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد بڑی تعداد میں شریک ہوے دریں اثناء زندگی کے مختلف طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے صوبائی وزیر اطلاعات عظمی بخاری سے ان کے چچا کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے اور مرحوم کی مغفرت کے لیے دعا کی واضح رہے سید مجاہد حسین بخاری معروف ماہر تعلیم اور استاد تھے
شیخوپورہ نیوز نماز جنازہ چچا عظمی بخآری وزیر اطلاعات پنجاب

