31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ پاسپورٹ آفس: ٹوکن سسٹم بحال، خواتین اور بزرگوں کیلئے سپیشل کاؤنٹرز قائم

Must read

شیخوپورہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر پاسپورٹ آفس گل آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی پاسپورٹ کی ہدایات اور ڈائریکٹر پنجاب خالد عباس کے احکامات کی روشنی میں دفتری امور کو فعال کرنے سمیت ٹاؤٹ مافیا کے مکمل خاتمے کیلئے کاروائیاں روزانہ کی بنیاد پر کی جارہی ہیں، ٹاؤٹ مافیا کسی بھی رعائت کے مستحق نہیں ہے اس کا مکمل خاتمہ اولین ترجیح ہے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کاروائیوں کیلئے پولیس کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہیں جبکہ سکیورٹی عملہ کو بھی ٹاؤٹوں کو آفس احاطہ میں داخل نہ ہونے دینے کی ہدایت کی گئی ہے شہریوں کو ٹاؤٹوں کا سہارا لینے کی ضرورت نہیں پاسپورٹ آفس کے دروازے شہریوں کیلئے کھلے ہیں کسی سفارش کا رشوت کی بنیاد پر نہیں بلکہ میرٹ کے تحت پاسپورٹس کی بلا تاخیر فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل آصف نے بتایا کہ شہریوں کی سہولت کیلئے ٹوکن سسٹم بحال کردیا گیا ہے بزرگوں اور خواتین کیلئے سپیشل کاؤنٹر زبنائے گئے ہیں جہاں وہ کسی تاخیر کے بغیر اپنے کوائف کی تکمیل ممکن بناسکتے ہیں، انہوں نے بتایا کہ روازنہ کی بنیاد پرکم از کم 350ٹوکن جاری کئے جارہے ہیں سائلین کی سہولت کیلئے اپنے دفتر کے دروازے کھول رکھے ہیں شہری کسی طرح کی شکایت کی صورت میں رابطہ کریں فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article