شیخوپورہ وفاقی وزیر احسن اقبال سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما ملک ارسلان نے ملاقات کی اور انہیں علاقہ کی سیاسی انتظامی و تنظیمی صورتحال سے آگاہ کیا انہوں نے احسن اقبال کو دورہ شیخوپورہ کی دعوت بھی دی جو انہوں نے قبول کرتے ہوئے جلد آمد کی یقین دھانی کروائی، ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک ارسلان نے کہا کہ حکومتی اتحاد میں شامل سبھی جماعتیں جمہوریت کا تسلسل اورملکی معاشی ترقی و عوامی خوشحالی کی خواہاں ہیں اوراس کی خاطر وزیراعظم محمد شہباز شریف کا بھرپور ساتھ دے رہی ہیں، موجودہ حکومت سے عوام کی وابستہ امیدیں اور توقعات ان شاء اللہ ضرور پوری ہوں گی قوم کو مایوسی کے اندھیروں سے نکالنے کیلئے حکومت جس تیزی کے ساتھ تمام شعبوں میں عملی اصلاحات لارہی ہے وہ اپنی مثال آپ ہے جس سے ملک و قوم کے روشن مستقبل کی راہ ہموار ہوئی ہے (ن) لیگ کی قیادت عوامی خدمت میں ثانی نہیں رکھتی ماضی گواہ ہے کہ جماعت نے ملک کو ہمیشہ ترقی دی اورعوام کا معیار زندگی بلند کیا موجودہ حکومت بھی اسی تسلسل کو آگے بڑھا رہی ہے، نامسائد حالات کے باوجود وفاقی اور صوبائی حکومت نے عوام کو ریلیف کی فراہمی میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی اور تمام حاصل وسائل عوامی فلاح و بہبود پر صرف کئے جارہے ہیں جس پر وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خراج تحسین کی حقدار ہیں جنہوں نے پارٹی صدر میاں محمد نواز شریف کے ویژن کی تکمیل کا پختہ تہیہ کررکھا ہے۔
ملک ارسلان کی وفاقی وزیر احسن اقبال سے ملاقات، حکومتی اصلاحات کی تعریف

