31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

وزیر اعلیٰ مریم نواز کا ویژن ناکام: شیخوپورہ کے دیہی مراکز صحت غیر فعال،

Must read

شیخوپورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صوبہ کی عوام کو صحت کی سہولیات فراہم کرنے کے ویژن کومحکمہ صحت عملی جامہ پہنانے میں ناکام دکھائی دے رہا ہے دیہی علاقوں میں قائم مراکز صحت کی اکثریتی تعداد غیر فعال ہے بعض کو تالے لگے ہیں مگر عملہ مسلسل تنخواہیں اور مراعات حاصل کررہا ہے جن کے خلاف شہریوں کی شکایات کے باوجود کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی جارہی ہے جس کے نتیجہ میں دیہی علاقوں کی عوام شدید مایوسی کا شکار ہیں، ذرائع کے مطابق کروڑوں روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی بی ایچ کیو ہسپتالوں کی بلڈنگز ویرانے کا منظر پیش کررہی ہیں اور مریضوں کیلئے علاج معالجہ کی سہولیات ناپید ہیں متعدد بی ایچ کیو ہسپتالوں کو تالے لگے ہیں مگر ڈاکٹرز عملہ کی حاضریاں متواتر لگائی جارہی ہیں جبکہ ڈاکٹرز و عملہ کی عدم موجودگی کے باعث مریض علاج معالجہ سے محروم ہیں جس پرمریضوں کے لواحقین نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ غریب عوام کو سہولیات کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت نے جو اقدامات اٹھائے ہیں ہمیں ان کے ثمرات میسر نہیں کیونکہ بی ایچ کیو ہسپتالوں میں ڈاکٹرز وعملہ غائب ہے اور علاج معالجہ کی سہولیات میسر نہیں جس کے باعث ہمیں مریضوں کو شہر کے ہسپتالوں میں لیجانا پڑ رہا ہے اور غریب افراد علاج کے بھاری اخراجات نہ اٹھا پانے کے باعث علاج معالجہ سے قاصر ہیں بی ایچ کیو ہسپتالوں کے ڈاکٹرز و عملہ کومحکمہ صحت کے بعض افسران کی آشیرباد حاصل ہے جو شکایات کے باوجود کاروائی کرنے کو تیار نہیں، دیہی عوام نے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ سے فوری نوٹس لینے اور اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے تاہم محکمہ صحت کے ذرائع نے بی ایچ کیو ہسپتالوں کی بندش اور ڈاکٹرز و عملہ کی عدم موجودگی کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article