شیخوپورہ اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر عمر مختار نے کہا ہے کہ پیشہ وارانہ خدمات کے تحت محکمہ کی ساکھ مضبوط کرنے والے افسران و ملازمین ہمارا اثاثہ ہیں جنہیں ہمیشہ سراہا گیا ہے کرپٹ و نااہل افسران و ملازمین کی محکمہ میں کوئی گنجائش نہیں ایف بی آر نہایت اہم محکمہ ہے جس کی موثر کارکردگی سے ملکی تعمیر و ترقی وابستہ ہے اگر ٹیکس وصولیاں بروقت ممکن نہیں ہوتیں تو قومی پراجیکٹس و عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کو عملی جامہ پہنایا نہیں جاسکتا ہماری ہمیشہ ترجیح رہی ہے کہ وصولیوں میں کسی طرح کی تاخیر نہ ہو، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر عمر مختار نے کہا کہ موثر اقدامات و مربوط اصلاحات کے تحت ایف بی آر کی کارکردگی میں نمایاں بہتری آئی ہے جسے برقرار رکھا جائے گا ٹیکس وصولی کے اہداف کی تکمیل کیلئے محکمہ کی مختلف ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو روزانہ کی بنیاد پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں دفتری امور بھی فعال بنائے گئے ہیں تاکہ شہریوں کو ایف بی آر کے امور اور ٹیکس ادائیگیوں کے حوالے سے کسی طرح کی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے، جدید کمپیوٹرائزڈ نظام کے تحت نادھندگان کا ڈیٹا مرتب کیا گیا ہے جس کے تحت کاروائیوں کو آگے بڑھایا جارہا ہے شہریوں کو ادائیگی کیلئے آن لائن سہولت بھی فراہم کی گئی ہے شہری نہ صرف ایف بی آر کے حوالے سے تمام امور آن لائن سمجھ سکتے ہیں بلکہ اپنی ادائیگیوں کا ریکارڈ بھی حاصل کرسکتے ہیں۔
پیشہ وارانہ خدمات سے محکمہ کی ساکھ مضبوط کرنے والے افسران ہمارا اثاثہ ہیں

