شیخوپورہ وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی اینڈ ریسرچ رانا تنویر حسین سے آلہ پور سیداں نارنگ منڈی کے معروف سماجی گھرانے کے سربراہ ڈاکٹر محمد یوسف کاظمی نے ملاقات کرکے ساتھیوں و خاندان سمیت نواز لیگ میں شمولیت کا اعلان کردیا اس موقع پر وفاقی رانا تنویر حسین نے ڈاکٹر محمد یوسف کاظمی اور ان کے خاندان کی خدمات کوسراہتے ہوئے کہا کہ یہ گھرانہ ہمیشہ عوامی ہمدردی اور فلاح و بہبود میں پیش پیش رہا ہے ان کی نواز لیگ میں شمولیت پارٹی کو مضبوط کرنے اور عوامی خدمت کے سفر کو آگے بڑھانے میں نہایت مددگار ثابت ہوگی ڈاکٹر محمد یوسف کاظمی کا کہنا تھا کہ رانا تنویر حسین سے ہمارے گھرانے کے دیرینہ تعلقات ہیں ان کی عوامی سیاسی سماجی و جمہوری خدمات کو ہم نے ہمیشہ سراہا اور اب نواز لیگ میں باقاعدہ شمولیت اختیار کرکے انکے شانہ بشانہ ملکی ترقی و عوامی خوشحالی کی جدوجہد کی جائے گی۔
ڈاکٹر محمد یوسف کاظمی کی خاندان اور ساتھیوں سمیت ن لیگ میں شمولیت

