31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

ہائی وے شیخوپورہ کے افسران اور ٹھیکیداروں کا گٹھ جوڑ بے نقاب

Must read

شیخوپورہ۔ محکمہ ہائی وے شیخوپورہ میں مختلف سکیموں پر کروڑوں روپے کی فج پیمنٹ کی گئی ہے اور یہ فج پیمنٹ سابق ایکسین ہائی وے ۔اویس نزیر۔ ایس ڈی او نعمان ۔اور سب انجینیئر سیف اللہ واڑئچ نے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر کی ہے اینٹی کرپشن ریجن بی لاہور میں ان افسران کے خلاف 10 کے قریب ایپلیکیشنیں چل رہی ہیں جو مختلف ٹھیکدار اور عام شہریوں نے دے رکھی ہیں ان میں سے ایک ایپلیکیشن ٹھیکے دار طاہر سعید کجر نے دی تھی جس کی انکوائری اینٹی کرپشن لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عدیل عرفان نے کی جس میں یہ ثابت ہوا محکمہ ہائی وے کے ان افسران نے ایک ٹھیکے دار محمد مسعود سعید کجر ۔کو 18 لاکھ 58 ہزار 281 روپے کی فج پیمنٹ کی ہے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے رفاقت علی ایگزیکٹو انجینیئر ۔نعمان علی سابق ایس ڈی او سیف اللہ ۔اور محمد مسعود سعید گجر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید انکوائری کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کے سپرد کر دی ہے ۔محکمہ اینٹی کرپشن لاہور میں ہونے والی ہائی وے کے خلاف جتنی بھی درخواستیں ہیں ذرائع کے مطابق ان سب میں فج پینٹیں اور ٹھیکے داروں کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے والے سب انجینیئر سیف اللہ وڑائچ بتائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس سب انجینیئر سیف اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کے آفس میں لگنے والی ٹف ٹائل میں بھی ٹھیکے دار کے ساتھ مل کر فراڈ کیا ہے موقع پر کام 15 لاکھ کا تھا جو کر دیا گیا اور موقع پر دوبارہ کام بھی شروع نہیں ہوا اور نہ ہی اور کہیں ٹائل لگائی گئی مگر اس سب انجینیئر سیف اللہ نے ٹھیکے دار کے ساتھ ملی بھگت کر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں لگنے والی ٹائل کی سکیم کو 15 لاکھ سے 35 40 لاکھ تک ریوائز کر کے ٹھیکے دار کو بل بنا دیا جو سراسر حکومت پنجاب کے ساتھ ایک دھوکہ اور فراڈ ہے

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article