شیخوپورہ محکمہ ہائی وے شیخوپورہ میں مختلف سکیموں پر کروڑوں روپے کی فج پیمنٹ کی گئی ہے اور یہ فج پیمنٹ سابق ایکسین ہائی وے۔اویس نزیر۔ ایس ڈی او نعمان۔اور سب انجینیئر سیف اللہ واڑئچ نے ٹھیکیداروں کے ساتھ مل کر کی ہے اینٹی کرپشن ریجن بی لاہور میں ان افسران کے خلاف 10 کے قریب ایپلیکیشنیں چل رہی ہیں جو مختلف ٹھیکدار اور عام شہریوں نے دے رکھی ہیں ان میں سے ایک ایپلیکیشن ٹھیکے دار طاہر سعید کجر نے دی تھی جس کی انکوائری اینٹی کرپشن لاہور کے ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل عدیل عرفان نے کی جس میں یہ ثابت ہوا محکمہ ہائی وے کے ان افسران نے ایک ٹھیکے دار محمد مسعود سعید کجرکو 18 لاکھ 58 ہزار 281 روپے کی فج پیمنٹ کی ہے جس پر محکمہ اینٹی کرپشن لاہور ریجن بی نے رفاقت علی ایگزیکٹو انجینئرنعمان علی سابق ایس ڈی او سیف اللہ اور محمد مسعود سعید گجر کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے مزید انکوائری کے لیے محکمہ اینٹی کرپشن شیخوپورہ کے سپرد کر دی ہے محکمہ اینٹی کرپشن لاہور میں ہونے والی ہائی وے کے خلاف جتنی بھی درخواستیں ہیں ذرائع کے مطابق ان سب میں فج پینٹیں اور ٹھیکے داروں کے ساتھ مل کر فراڈ کرنے والے سب انجینئرسیف اللہ وڑائچ بتائے گئے ہیں ذرائع کے مطابق اس سب انجینئر سیف اللہ نے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ کے آفس میں لگنے والی ٹف ٹائل میں بھی ٹھیکے دار کے ساتھ مل کر فراڈ کیا ہے موقع پر کام 15 لاکھ کا تھا جو کر دیا گیا اور موقع پر دوبارہ کام بھی شروع نہیں ہوا اور نہ ہی اور کہیں ٹائل لگائی گئی مگر اس سب انجینئر سیف اللہ نے ٹھیکے دار کے ساتھ ملی بھگت کر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں لگنے والی ٹائل کی سکیم کو 15 لاکھ سے 35 40 لاکھ تک ریوائز کر کے ٹھیکے دار کو بل بنا دیا جو سراسر حکومت پنجاب کے ساتھ ایک دھوکہ اور فراڈ ہے۔
ہائی وے شیخوپورہ کے کرپٹ افسران کا گھیرا تنگ، مقدمہ درج

