شیخوپورہ محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کی ڈپٹی ڈائریکٹر مس آمنہ بٹ نے کہا ہے کہ دھی رانی پروگرام پنجاب حکومت کا انقلابی منصوبہ ہے جس کے تحت غریب گھرانوں کی بچیوں کی شادیوں کا اہتمام پروقار انداز میں یقینی بنایا جائے گا اس پروگرام سے ہزاروں گھرانے مستفید ہوں گے جن کی رجسٹریشن نہایت آسان بنائی گئی ہے تاکہ سادہ لوح افراد کو کسی طرح کی مشکل کاسامنا نہ کرنا پڑے جبکہ ہمت کارڈ کے تحت معذور افراد کی اعانت کی نئی مثال رقم کی گئی ہے ہمت کارڈ پروگرام میں رجسٹرڈ افراد کو سہہ ماہی ساڑھے دس ہزار روپے نقد مالی امداد فراہم کرنے سمیت سفری کرایوں میں رعایت، صحت اور فنی تعلیم کی سہولیات، بلا سود قرضہ جات سمیت دیگر امور کی مد میں بھرپور معاونت فراہم کررہی ہے ایک خصوصی پورٹل تشکیل دیا جارہا ہے جس کے ذریعے معذور افراد اپنی تیار کردہ مصنوعات کی باآسانی آن لائن تشہیراورفروخت ممکن بناسکیں گے، سرکاری غیر سرکاری دفاتر میں جلد ریمپ بنوائے جائیں گے تاکہ معذور افراد کو آمد و رفت میں مشکل کا سامنا نہ کرناپڑے، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مس آمنہ بٹ نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے غریب عوام کی فلاح وبہبود کیلئے اٹھائے گئے اقدامات پر عملدر آمد ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے محکمہ کے افسران و عملہ وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایات کی روشنی میں اپنی ذمہ داریاں نا احسن انجام دے رہا ہے یہی وجہ ہے کہ محکمہ کے تحت جاری فلاحی پروگرامز سے مستحق گھرانوں اور افراد کو بھرپور ریلیف مل رہا ہے، انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کے فلاحی پروگرامز کی تکمیل میں مقامی این جی اوز بھی ہمار بھرپور ساتھ دے رہی ہیں ہم نے ہمیشہ سماجی فلاحی اداروں کو فعال کرنے اوران کی سماجی سرگرمیوں کو آگے بڑھانے میں بھرپور معاونت فراہم کی جس سے محکمہ سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کااین جی اوز سے مضبوط کوآرڈینیشن قائم ہوچکا ہے جس سے مستحقین کی امداد و بحالی کے امور میں بڑی مدد مل رہی ہے۔

