30.3 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

گلیوں میں کئی منزلہ پلازے: رہائشیوں کا ڈپٹی کمشنر سے غیر قانونی تعمیرات روکنے اور کاروائی کا مطالبہ

Must read

شیخوپورہ  بلدیہ شیخوپورہ کی نقشہ برانچ میں کرپشن اور گھپلوں کے سکینڈل کے بعد انکشاف ہوا ہے کہ نقشہ برانچ کی کچھ کالی بھیڑیں درخواست دہندہ سے مک مکا کرکے شہری آبادیوں میں کمرشل پلازوں کے من مرضی کے نقشے جاری کررہی ہیں۔ تنگ گلیوں میں کئی کئی منزلہ پلازے کھڑے ہونے لگے ہیں جس سے نہ صرف لوگوں کا گلیوں سے گزرنا مشکل ہوگیا ہے بلکہ چادر اور چاردیواری کا تقدس بھی پامال ہورہا ہے اور شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔محلہ نبی پورہ میں میاں عمران نے آباد ی میں تعمیر کئے گئے غیر قانونی پلازے کی پارکنگ کا گیٹ گلی میں کھول لیا ہے علاوہ ازیں سیڑھیاں اور شیڈ بڑھا کر آدھی گلی پر قبضہ کرلیا اور گلی کے رہائشیوں کی زندگی اجیرن کردی ہے۔دوسری منزل کی کھڑکیاں اور دروازے بھی گلی کی طرف رکھنے سے ارد گرد کے گھروں کاپردہ ختم ہوکر رہ گیا ہے۔خواتین نقاب کے بغیر اپنے گھروں کے صحن میں نکل سکتیں ہیں نہ گھر کے کام اورصفائی ستھرائی کرسکتی ہیں۔گلی کے رہائشیوں راجہ محمد اکرم،میاں محمد علیم، محمد مکرم ڈھلوو دیگر نے ڈپٹی کمشنر سے اپیل کی ہے کہ ذمہ داروں کے خلاف فوری طور پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے اور پلازے کی غیر قانونی تعمیر کو روکا جائے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article