ضلع شیخوپورہ کے گاؤں ٹھٹھہ قلندر شاہ ڈیرہ چوہدری سید شاہد صاحب میں یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد کی جانب سے جاری گندم آگاہی مہم کا ایک سیشن محکمہ زراعت (توسیع) شیخوپورہ کے تعاون سےمنعقد ہوا اس نشست کی نگرانی ڈاکٹر فضیلہ ذکاء بھٹی نے کی، جو یونیورسٹی کی جانب سے ضلع شیخوپورہ کے لیے ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیٹر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہی ہیں اس پروگرام میں محکمہ زراعت (توسیع) کے فیلڈ عملہ سمیت فیلڈ افسران نے بھی شرکت کی جس میں کسانوں کو فی ایکڑ گندم کی پیداوار بڑھانے کے لیے جدید، تحقیقی سفارشات سے آگاہ کیا گیا جن میں بروقت کاشت اعلیٰ پیداوار دینے والی اقسام متوازن کھاد درست آبپاشی اور جدید زرعی مشینری کا استعمال شامل تھا سیشن میں فصل کے باقیات جلانے کے ماحولیاتی نقصان اور سموگ میں اس کے کردار پر بھی روشنی ڈالی گئی کسانوں کو ہیپی سیڈر، زیرو ٹل ڈرل اسٹراؤ چاپر، روٹا ویٹر اور بیلر جیسی متبادل ٹیکنالوجیز سے روشناس کرایا گیا اور بھوسے کو کھاد ملچنگ اور چارے کے طور پر استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی یونیورسٹی آف ایگری کلچر فیصل آباد ضلعی سطح پر کسانوں تک جدید سفارشات پہنچا رہی ہے تاکہ پیداوار بڑھانے کے ساتھ ماحول دوست زراعت کو فروغ دیا جا سکے۔

