30.3 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کا آغاز

Must read

شیخوپورہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم 17 سے 29 نومبر ضلع کی تمام 112 یونین کونسلز میں اور پانچوں تحصیلوں میں جاری رہے گی اس کے ساتھ ساتھ شرقپور شریف تحصیل اور فیروز والا کی 14 یونین کونسلز میں پولیو کے قطرے بھی پلائے جائیں گے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا باقاعدہ افتتاع کیا اسسٹنٹ کمشنر شیخوپورہ عمران علی ہرل، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر صدیق احمد بلوچ، ایم ایس ڈی ایچ کیو، ڈی ایچ او، فوکل پرسن ای پی ائی سمیت دیگر متعلقہ محکموں کے افسران اوع میڈیا نمائندگان بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اس مہم سے ہمیں بھرپور فائدہ اٹھانا چاہیے اور تمام بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی موزی اور خطرناک بیماری سے بچانے کے لیے ویکسین لگوائی چائیے، یہ وہی ویکسین ہے جو 9 ماہ اور 15 ماہ کی عمر میں بچوں کو پہلے ہی لگائی جا چکی ہے یہ اضافی خوراک ہے اس اضافی خوراک سے شہری اپنے بچوں کو ضرور ویکسینیٹ کریں تا کہ بچوں کو موزی مرض سے ہمیشہ کے لیے محفوظ بنایا جا سکے ڈپٹی کمشنر شاہ علی عمران نے کہا کہ والدین اپنے بچوں کی جو 6 ماہ سے لے کے 5 سال تک ہیں ان کی ایم ار ویکسینیشن یعنی خسرہ رویلا کی ویکسین لگوانے میں زلی انتظامیہ اور متعلقہ محکموں کے ساتھ تعاون کریں ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کے لیے معاشرتی تعاون انتہائی ضروری ہے انہوں نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے اور اس مہم کو بھرپور انداز میں کامیاب کیا جائے تا کہ ہم اس محلق مرض سے اپنی انے والی نسلوں کو محفوظ مستقبل فراہم کر سکیں۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article