31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

انسانی صحت سے کھیلنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی: ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ

Must read

شیخوپورہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس میاں نذیر احمد، سیکرٹری کوالٹی کنٹرول بورڈ اسماء رشید، ڈرگ انسپکٹرز اور اراکین ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ نے شرکت کی اجلاس میں مجموعی طور پر 19 کیسز کی سماعت کی گئی جن میں سے 15 کیسز کو ڈرگ کورٹ بھجوانے، 3 کو وارننگ، جبکہ 1 کیس میں مقدمہ درج کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ کے اراکین کو ہدایت کی کہ ممنوعہ اور زائد المعیاد ادویات فروخت کرنیوالے میڈیکل سٹورز مالکان کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے جن میڈیکل سٹورز کے مالکان کو وارننگ دی گئی ہے اگر وہ دوبارہ خلاف ورزی کریں تو ان کے خلاف قانون کے مطابق کاروائی کی جائے ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سٹورز مالکان کو ہدایت کی کہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ انسانی صحت سے کھیلنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ صحت عامہ کے مکمل تحفظ کیلئے اپنی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرے گی ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی کہ ضلع بھر میں میڈیکل سٹورز پر سخت چیک اینڈ بیلنس کا نظام مزید مؤثر بنایا جائے اور زائد المعیاد ادویات اور بغیر لائسنس کے میڈیکل سٹورز چلانے والوں کے خلاف کارروائی سمیت دیگر ڈرگ لاز کا مکمل نفاذ یقینی بنایا جائے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے کہا کہ غیر معیاری اور جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article