31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

بازاروں کی خوبصورتی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ویژن ہے: چیف آفیسر شہریار احمد

Must read

شیخوپورہ چیف آفیسر ڈسٹرکٹ کونسل شیخوپورہ شہریار احمد نے کہا ہے کہ کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان۔اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کے حکم پر ضلع بھر میں بیوٹیفکیشن پلان پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے بیوٹیفکیشن پلان جن میں سٹی شیخوپورہ کا مین بازارصفدر آباد مین بازارمرید کے مین بازاراور شرقپور شریف کا مین بازار شامل ہے جن کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق خوبصورت ترین بنایا جائے گا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف آفیسر شہریار احمد نے کہا کہ جس طرح ان بازاروں کو خوبصورت بنایا جا رہا ہے اس کی مثال اج سے پہلے کبھی نہیں ملتی یہ بیوٹیفکیشن پلان وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کی طرف سے پنجاب کی عوام کو گاڈ گفٹ ہے میں اور میری ٹیم ان بازاروں کو خوبصورت بنانے کے لیے 24 آور ان کی نگرانی کر رہے ہیں اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ بھی روزانہ کی بنیاد پر ان بازاروں کا وزٹ کر رہے ہیں انہوں نے کہا کنٹریکٹر حضرات پوری لگن کے ساتھ ان بیوٹیفکیشن پلان کو پایا تکمیل تک پہنچائیں سست روی کا شکار اور ناقص مٹیریل کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا انہوں نے کہا یہ خوبصورت بازار وزیر اعلی پنجاب کا ایک دیرینہ خواب تھا جو ان بازاروں کی تعمیر سے پورا ہوگا اور اس کے لیے ہم کسی سے کوئی کمپرومائز نہیں کریں گے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article