31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شہریوں کو صاف ماحول کی فراہمی کیلئے انتظامیہ متحرک، تجاوزات کیخلاف کارروائیاں

Must read

شیخوپورہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر عارضی انکروچمنٹ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہیں سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر حافظ عمر سعید کی زیر نگرانی پیرا فورس کے جوانوں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں سے عارضی انکروچمنٹ کو ختم کر وایا جا رہا ہے ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں عارضی انکروچمنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے شہر میں نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں۔شہر کے تمام علاقوں کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے شہریوں کو صاف ستھرا اور خشگوار ماحول فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article