شیخوپورہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپورہ بلال ظفر شیخ کی جانب سے شہدائے پولیس اور پولیس ملازمین کی فیملیز کی ویلفیئر کے سفرکو جاری رکھتے ہو ئے 2نجی سکولزاور ایک میڈیکل لیباٹری کے ساتھ (ایجوکیشن اینڈ ہلتھ فار چلڈرن آف پنجاب پولیس ایمپلائز) کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے معاہدہ سائن کیا گیا۔جس سے شیخوپورہ پولیس کے شہدائے،حاضر سروس اور ریٹائرڈ پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کو تعلیمی اخراجات میں خاطر خواہ فائدہ ہو گا۔ تفصیلات کے مطابق دستخظ شدہ MOU میں دونوں نجی سکولز میں شہدائے پولیس کے بچوں کو فیسوں کی ادائیگی میں سو فیصد رعایت جبکہ حاضر سروس اور ریٹائرڈ ملازمان کے بچوں کو پچاس فیصد رعایت دی جا ئے گی۔ نجی سکولز کے پرنسپلز نے ڈی پی او شیخوپورہ بلال ظفر شیخ سے ڈی پی او آفس میں ملاقات کی اور پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کو سکولز میں داخلے کے متعلق بریف کیا جس میں شہداء پولیس کے بچوں کو سکول فیس، یونیفارم اور کتابیں میں ٪فیصد100 رعایت جبکہ حاضر سروس ملازمان کے بچوں کے لیے ٪فیصد50 رعایت کا اعلان کیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شیخوپور نے نجی سکولز کے دونوں پرنسپلز کے شیخوپورہ پولیس کے ساتھ تعاون کو خوب سراہا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی اوشیخوپورہ کا کہنا تھا کہ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویژن کے مطابق MOU معاہدہ کا مقصد پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کو معیاری تعلیمی سہولیات میں آسانی فراہم کرنا ہے۔ پولیس ملازمان کے بچوں کو تعلیم کا حصول ممکن بنانا انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔ شہدائے پولیس، ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران و ملازمان کی فیملیز کی ویلفیئر اولین ترجیح ہے۔ جس کے لیے پنجاب پولیس کے اعلیٰ آفیسران کی جانب سے ہر ممکن کو ششیں کی جا رہی ہیں پولیس افسران کا کہنا ہے کہ ہم سب ایک خاندان کی مانند ہیں۔ پولیس افسران و ملازمان کے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں اور دیگر سہولیات کی فراہمی کے لیے ایسے اقدامات کا سلسلہ جاری رہے گا۔
شیخوپورہ پولیس: ملازمین کی ویلفیئر کیلئے تعلیمی و طبی سہولیات کا بڑا اعلان

