مسلم لیگ ن سٹی شیخوپورہ میں تنظیمی ذمہ داریوں میں اہم اضافہ کرتے ہوئے سٹی صدر میاں منور اقبال نے فضل احمد سیال کو سٹی کا میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر کر دیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر رانا تنویر حسین سمیت تمام قیادت نے فضل سیال کو مبارکباد دی۔
مبارکباد پیش کرنے والوں میں:
جنرل سیکرٹری نیامت گادی، سینئر نائب صدر فیصل ورک، سینئر نائب صدر سغیر بھٹہ، صدر سوشل میڈیا سید عماد الدین، گلو بٹ نائب صدر ملک اشفاق احمد، علی رضا گجر (نائب صدر)، صاحب بھٹی، میاں مبشر (صدر یوتھ ونگ)، میاں دلاور، ذاکب رندھاوا، اشفاق ساون مہر، علی ریمبو آرائیں، رانا فہد، ابوذر ہاشمی، سید زبیر اور دیگر شامل تھے۔
وفاقی وزیر رانا تنویر حسین نے فضل سیال کی تعیناتی کو سٹی سطح پر میڈیا ونگ کی مضبوطی کے لیے اہم قرار دیا۔
فضل احمد سیال نے تمام قائدین خصوصاً میاں منور اقبال اور علی رضا گجر کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ پارٹی کے پیغام کو مؤثر انداز میں عوام تک پہنچانے کے لیے بھرپور محنت کریں گے۔

