شیخوپورہ پاکستان پیپلز پارٹی کے 58ویں یوم تاسیس کی مرکزی تقریب 29نومبر کو خان پلازہ لاہور روڈ پرمنعقد ہوگی جس میں ضلع بھر سے پیپلز پارٹی کے قائدین و عہدیداران اور کارکنان شرکت کریں گے تقریب کے مہمان سینئر رہنما میاں مصباح الرحمن ہوں گے اس سلسلہ میں سابق ضلع صدر و ٹکٹ ہولڈر 141محمد آصف خان نے تیاریوں کو حتمی شکل دیدی ہے محمد آصف خان نے میڈیا کو بتایا کہ یوم تاسیس کی تقریب کو شایان شان انداز میں منعقد کیا جائے گا جس میں پارٹی قائدین کی قربانیوں کو یاد کرنے سمیت جمہوری اقدار کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا جائے گا یوم تاسیس کی تقریب میں ضلع بھر سے کارکنان قافلوں کی شکل میں شرکت کریں گے۔
شیخوپورہ: پی پی پی کا 58واں یوم تاسیس شایان شان انداز میں منایا جائے گا

