30.3 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ: قبرستان اور جنازہ گاہیں تباہ حالی کا شکار، ضلعی انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت

Must read

شیخوپورہ ضلع بھر میں قبرستانوں کی دیکھ بھال پر توجہ نہ دیئے جانے کے باعث قبروں کی مسماری جاری ہے اور قبرستان نشہ کے عادی افراد کا مسکن بن چکے ہیں کانٹے دار جھاڑیوں کو تلف نہ کئے جانے سے قبرستان میں داخل ہونا محال ہے جبکہ قبرستانوں کی چار دیواری کی خستہ حالی کے باعث آوارہ کتے قبروں پر بھاگ دوڑ کرتے دکھائی دیتے ہیں، قبرستانوں کے قریب واقع جناز گاہوں کی حالت بھی مناسب نہیں گرمیوں میں نماز جنازہ ادا کرنے کے دوران پنکھے موجود نہ ہونے سے شہری نڈھال ہو جاتے ہیں جبکہ جناز گاہوں کی ٹوٹی کھڑکیوں سے سردی کے دنوں میں اندر آنے والی ٹھنڈی ہوا نماز جنازہ ادا کرنے والوں کو پریشان کئے رکھتی ہے اور لوگ جلد سے نماز جنازہ کی ادائیگی ممکن بنانے کو ترجیح دیتے ہیں اکثریتی جناز گاہوں میں وضو کیلئے پانی دستیاب نہیں ہوتا جس کے باعث متعد د لوگ نماز جنازہ میں شرکت سے محروم رہ جاتے ہیں،ضلعی انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث قبرستانوں کی چار دیواری اور جنازہ گاہوں کی عمارتوں میں استعمال کی گئی اینٹیں چوروں نے آہستہ آہستہ اکھاڑ کر غائب کرلی ہیں اور باقی ماندہ بھی غیر محفوظ ہیں مقامی افراد کی طرف سے ایک عرصہ سے ضلعی انتظامیہ کو بارہا اپیلیں کئے جانے کے باوجود قبرستانوں کی دیکھ بھال کیلئے کوئی اقدام نہیں اٹھایا جارہا، شہریوں کے مطابق مختلف قبرستانوں کی زمینوں پر بعض با اثر افراد نے قبضہ کررکھا ہے اور دکانیں بنا کر کرایہ پر دے رکھی ہیں جس سے آگاہ ہونے کے باوجود متعلقہ افسران کی طرف سے کاروائی نہ کرنا مایوس کن ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنرشاہد عمران مارتھ سے قبرستانوں اور جناز گاہوں کی دیکھ بھال ممکن بنانے اور قبرستانوں کی اراضی قبضہ کرنے والوں سے واگزار کروانے کا مطالبہ کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے قبرستانوں کی دیکھ بھال میں غفلت برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article