شیخوپورہ تھانہ ماڈل سٹی اے ڈویژن کے علاقہ صابری روڈ پر آرٹیفیشل جیولری فروش رانا راشد کا کمسن بیٹا جو دوسری کلاس کا طالب علم اور چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا بالائی چھت پر پتنگ پکڑتے ہوئے چھت سے سر کے بل نیچے گر گیا شدید زخمی حالت میں اسے ڈی ایچ کیو ہسپتال شیخوپورہ منتقل کیا گیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد حالت تشویشناک ہونے پر لاہور میو ہسپتال منتقل کردیا گیامگر معصوم بچہ موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد دم توڑ گیا جب اُس کی لاش طارق روڈ پر واقع آبائی گھر پہنچی تو کہرام مچ گیا والدین اور عزیز و اقارب پر غشی کے دورے پڑ تے رہے آسمان پر اڑتی ہوئی پتنگیں دیکھ کر لواحقین پر قیامت ٹوٹ رہی تھی جبکہ انتظامیہ واقعہ سے اب تک بے خبر ہے یہ افسوسناک واقعہ پتنگ بازی کے سنگین نتائج کی ایک اور مثال ہے جس نے ایک گھر کا چراغ ہمیشہ کے لیے بجھا دیا۔
شیخوپورہ: پتنگ بازی جاری، انتظامیہ بے خبر؛ غفلت نے معصوم بچے کی جان لے لی

