31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

شیخوپورہ شہر اور نواحی علاقوں میں لاغرو بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ

Must read

شیخوپورہ شہر اور نواحی علاقوں میں لاغرو بیمار جانوروں کے گوشت کی فروخت کا دھندہ بدستور جاری ہے بعض قصابوں نے اپنے گھروں اور حویلیوں میں منی سلاٹر ہاؤس بنا رکھے ہیں جہاں وہ بیمار و لاغرجانوروں کا ذبح کرکے خود ساختہ مہریں لگاکرمتعلقہ افسران اور عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جبکہ لاغر و بیمار جانوروں کاگوشت کھانے سے شہری مختلف امراض کا شکار ہورہے ہیں، شہریوں کے مطابق ضلع بھر میں درجنوں نجی سلاٹر ہاؤس قائم ہیں جن میں جانوروں کو ذبح کرکے بھرپور پانی لگایا جارہا ہے تاکہ ان کا گوشت توانا دکھائی دے مگرگوشت خریدنے کے بعد جب پکانے کا مرحلہ آتا ہے تو اول یہ جلد گلتا نہیں ہے اور دوسرا اس کا ذائقہ تندرست جانور کے گوشت کے ذائقے سے یکسر مختلف ہوتا ہے اسی طرح بعض قصاب جانوروں کے سری پائے کئی کئی روز تک فریز کرکے فروخت کرتے ہیں جن میں اکثر سنڈیاں موجود ہوتی ہیں مگر انہیں خریدار کی آنکھوں میں دھول جھونک کر اسقدر مہارت سے کاٹا جاتا ہے کہ اس کے خراب ہونے کا فوری علم نہیں ہوتا البتہ جب گھروں میں سری پائے کے گوشت کو پکانے کا اہتمام کیا جاتا ہے اس میں سے سنڈیاں نکلتی دکھائی دیتی ہیں متعلقہ محکموں کے افسران نے کبھی قصابوں کے فریزرزکو چیک نہیں کیا جس کا فائدہ اٹھا کر کئی کئی روز تک فریز کیا گیا گوشت اور سری پائے شہریوں کو کھلے عام فروخت کئے جارہے ہیں جنہیں کھانے سے شہریوں کی صحت شدید متاثر ہورہی ہے دوسری طرف گوشت کے نرخ بھی اکثریتی قصابوں نے من مرضی سے مقرر کررکھے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں عام شہری غربت کے باعث گوشت کی خرید بمشکل ممکن بنا پارہا ہے اور اوپر سے اسے گوشت کے نام پر بیماریاں فروخت کی جارہی ہیں، شہریوں نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے لاغر و بیمار جانوروں کا گوشت اور کئی کئی روز کے سٹور کردہ سری پائے فروخت کرے والے خلاف فوری کاروائی کی اپیل کی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے قصابوں کے خلاف کاروائیوں سے گریز برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article