31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

پیرا فورس شیخوپورہ — ہر جگہ بدمعاشیاں، مگر ہر محاذ پر منہ کی کھانی پڑی

Must read

شیخوپورہ: شہر بھر میں پیرا فورس کی بڑھتی ہوئی بدمعاشیوں اور طاقت کے بے جا استعمال نے عوام اور انتظامیہ دونوں کو پریشان کر رکھا ہے، مگر اب حالات وہ نہیں رہے۔ جہاں بھی پیرا فورس نے اپنی مرضی اور دبدبہ قائم کرنے کی کوشش کی، وہاں وہاں انہیں سخت مزاحمت، رسوائی اور شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا۔

ذرائع کے مطابق، پیرا فورس کو مختلف سرکاری محکموں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور سیاسی شخصیات کے ساتھ معاملات میں بارہا پسپائی اختیار کرنا پڑی۔ کبھی انتظامیہ کے سامنے ہاتھ جوڑنے پڑے، تو کبھی انکوائری کے دوران اعلیٰ افسران کے سامنے صفائیاں پیش کرنی پڑیں۔ متعدد مواقع پر ان کے غیر ذمہ دارانہ رویے پر نہ صرف کارروائی کی نوبت آئی بلکہ بالا افسران کی مداخلت سے انہیں سمجھوتہ کرنا پڑا۔

شہر کے مختلف علاقوں میں عوامی سطح پر بھی ان کے رویے کے خلاف غم و غصہ بڑھتا جا رہا ہے۔ شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ پیرا فورس کے اہلکار قانون کے محافظ کم اور بدمعاشی کے علمبردار زیادہ بنے ہوئے ہیں۔ مگر اب وہ وقت گزر چکا جب طاقت کے زور پر ہر معاملہ دبایا جا سکتا تھا — آج عوام باشعور اور ادارے بااختیار ہیں۔

کئی مواقع پر پیرا فورس کو پولیس، انتظامیہ اور سیاسی قیادت کے سامنے جھکنا پڑا، موبائل مارکیٹ، موٹر سائیکل مارکیٹ، مین بازار جیسے واقعات پر بعض اوقات اپنی غلطیوں کا اعتراف کرتے ہوئے معافی بھی مانگنی پڑی۔ اندرونی ذرائع بتاتے ہیں کہ کئی معاملات میں معاملات “افہام و تفہیم” سے نمٹانے کی کوشش کی گئی تاکہ مزید بدنامی نہ ہو۔

اگر پیرا فورس نے اب بھی اپنی روش نہ بدلی تو ممکن ہے کہ آنے والے دنوں میں انہیں مزید سخت حالات اور قانونی کارروائیوں کا سامنا کرنا پڑے۔ بہتر یہی ہے کہ پیرا فورس اپنی بدمعاشی اور دبدبے کے رویے سے باز آ کر قانون و ضابطے کے مطابق اپنی ذمہ داریاں انجام دے۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article