31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

فوڈ اتھارٹی کا غیر صحت بخش مشروبات کے یونٹ پر چھاپہ، 24 ہزار لیٹر مشروبات اور 450 کلو کیمیکلز تلف

Must read

وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، جعلی مشروبات کے مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج

لوگوں کو صاف ستھری خوراک کی فراہمی پنجاب فوڈ اتھارٹی کی اولین ترجیح۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی ہمیشہ کی طرح لوگوں کو صاف ستھری اور معیاری خوراک کی فراہمی کے لیے کوشاں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی محمدعاصم جاوید کی ہدایات پر، ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشن لاہور، اسسٹنٹ کمشنر فیروزوالہ ، اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن شیخوپورہ غلام صابر کی زیر نگرانی پنجاب فوڈ اتھارٹی فیروزوالہ کی ٹیم نے ویجیلنس ٹیم کے ہمراہ آج بروز بدھ فیروزوالہ شیخوپورہ میں واقع جعلی اور غیر صحت بخش مشروبات کے یونٹ کا معائنہ کیا۔ دوران معائنہ بروقت کاروائی کرتے ہوئے24،000 لٹر مختلف برانڈز کے مشروبات ، 1050 لٹر سیرپ، 120 کلو بوتلوں کے ڈھکن، 150 کلو لیبل، 2700 خالی بوتلیں اور 450 کلو کیمیکلز جن کو غیر صحت بخش، جعلی اور ناقابل شناخت پائے جانے پرمشروبات کو موقع پر تلف کر دیا گیا اور انکے نمونہ جات کو گورنمنٹ کی لیبارٹری میں بھی ٹیسٹ کے لئے بھیجا گیا ۔ جعلی مشروبات کے کاروبار سے منسلک مالکان کیخلاف ایف آئی آر درج کروائی گئی اورموقع پر 2 ملزمان کو حوالہ پولیس بھی کیا گیا۔ مزید اس جعلی مشروبات کی تیاری میں استعمال ہونے والی اشیاء جن میں فلنگ مشین، کاربونیٹد کولر، گیس سلنڈر، واٹر ٹینک، خالی ڈرم اور موٹر پمپ وغیرہ کو ضبط بھی کر لیا گیا۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article