شیخوپورہ ریسکیو 1122 ضلع شیخوپورہ کی جانب سے ننکانہ صاحب سے سچا سودا تک سکھ یاتریوں کے پروٹوکول کے موقع پر بڑے عوامی اجتماع کی مؤثر مانیٹرنگ کی گئی اس موقع پر ایمرجنسی سروس نے مکمل تیاری کے ساتھ اپنی ٹیمیں تعینات کیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری امداد فراہم کی جا سکے ریسکیو آپریشن کے دوران4 ایمبولینسز4 موٹر بائیک ایمبولینسز2 فائر وہیکلز موجود رہیں اجتماع میں تقریباً 2000 افراد شریک ہوئے دورانِ ایونٹ 06 افراد کو فرسٹ ایڈ مہیا کی گئی، تفصیلات کے مطابق پہلا قافلہ 15 بسوں پر مشتمل 674 یاتریوں کے ساتھ حسن ابدال کے لیے روانہ ہوااور دوسرا قافلہ 15 بسوں پر مشتمل 707 یاتریوں کے ساتھ سچا سودا پہنچاآپریشن کی نگرانی انجینئر اعجاز احمد (ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر) نے کی جبکہ ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی ٹیمیں ایونٹ کے مکمل اختتام تک اپنی خدمات جاری رکھیں گی تاکہ تمام یاتریوں کی محفوظ روانگی کو یقینی بنایا جا سکے۔
ریسکیو 1122 شیخوپورہ کی جانب سے سکھ یاتریوں کے پروٹوکول پر مؤثر مانیٹرنگ، 6 افراد کو فرسٹ ایڈ

