شیخوپورہ ضلعی انتظامیہ مارکیٹ کمیٹی اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی عدم توجہی و نااہلی کے باعث شہر اور گرد و نواح کی آبادیوں میں مرغی کے گوشت کے ساتھ ساتھ بڑے اور چھوٹے گوشت کی قیمتوں کو بھی پر لگ گئے ہیں گوشت کے آسمان سے باتیں کرتے نرخوں نے عام شہری کیلئے گوشت کی خرید ناممکن بنا دی ہے شہریوں کے مطابق اکثریتی قصاب لاگر اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت کررہے ہیں جنہیں کوئی پوچھنے والا نہیں اسی طرح جانور کو ذبح کرتے وقت گوشت کا بے دریغ پانی لگانا بھی قصابوں کا معمول ہے بعض قصاب نے ویٹرنری مہریں تک خود تیار کررکھی ہیں جنہیں وہ گوشت پر لگا کر متعلقہ حکام کی آنکھوں میں دھول جھونک رہے ہیں جن کے خلاف کاروائی نہ ہونے کی وجہ ذرائع نے بعض متعلقہ افسران نے ان قصابوں سے ساز باز ہونا بیان کی ہے جنہیں قصابوں کی طرف سے ماہانہ بھتہ فراہم کیا جاتا ہے، شہریوں کے مطابق ایک طرف گوشت کے نرخ ان کی پہنچ سے باہر ہیں تو دوسری طرف گوشت نہایت غیر معیاری ہے جو لوگوں کی صحت داؤ پر لگانے کے مترادف ہے، شہریوں نے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے اور گراں فروش قصابوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے ذرائع نے گراں فروشی کی روک تھام کیلئے کاروائیوں سے گریز برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے۔
قصابوں کی من مانی: لاعلاج اور بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

