31.6 C
Shekhupura
Thursday, February 26, 2026

ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی، شیخوپورہ میں غیر معیاری اور مضر صحت اشیاء کی بھرمار

Must read

شیخوپورہ شہر اور نواحی آبادیوں میں غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی فروخت جاری ہے مقامی تاجر و دکاندار ارزاں نرخوں پر خریدی جانے والی غیر معیاری اشیاء کو مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کی اشیاء خورد و نوش کے ریٹس کے تحت فروخت کرکے خوب منافع کما رہے ہیں مگر ان کے استعمال سے عوام کی صحت بری طرح متاثر ہورہی ہے، شہریوں کے مطابق ضلعی انتظامیہ اور محکمہ فوڈ کی نااہلی و عدم توجہی کے باعث شہر اور گرد و نواح کی آبادیوں میں غیر معیاری و مضر صحت اشیاء خوردونوش کی بھرمار ہوگئی ہے دکاندار زیادہ نفع کمانے کی خاطر غیر مقبول کمپنیوں کے مقامی سطح پر تیار ہونے والی اشیاء سرعام فروخت کررہے ہیں ان برانڈز کے نام بھی جعلسازی کی خاطر ملٹی نیشنل کمپنیوں کے ناموں سے ملتے جلتے ہیں جنہیں سادہ لوح عوام کو فروخت کرکے ان کی صحت سے مسلسل کھیلا جارہاہے جبکہ فوڈ اتھارٹی کا عملہ شہری آبادیوں میں تو گاہے بگائے کاروائیاں یقینی بنارہا ہے مگر دیہی علاقوں میں کوئی اقدام اٹھایا نہیں جارہا جس کا خمیازہ مقامی باسیوں کومختلف امراض کا شکار ہونے کی صورت میں بھگتنا پڑ رہا ہے مضر صحت اشیاء خوردونوش کے استعمال سے متاثر ہونے والوں میں زیادہ تر تعداد بچوں کی ہے، شہریوں نے ڈپٹی کمشنرشیخوپورہ شاہد عمران مارتھ سے فوری نوٹس لینے اور کاروائی کا مطالبہ کیا ہے جبکہ محکمہ فوڈ کے ذرائع نے غیر معیاری اشیاء خوردو نوش کی روک تھام کے خلاف کاروائیوں کے فقدان اور نااہلی برتنے کے الزام کی تصدیق نہ کی ہے اور کہا ہے کہ غیر معیاری اشیاء خوردونوش کی فروخت روکنے کی خاطر روزانہ کی بنیاد پر کاروائیاں جاری ہیں اورمرتکب دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے جارہے ہیں۔

- Advertisement -spot_img

More articles

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here

- Advertisement -spot_img

Latest article